spot_img

ذات صلة

جمع

مغربی ایشیا میں سیکورٹی اندر سے ہی قائم ہوسکتی ہے

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے...

کثیرفریقی نظام کی ضرورت پرزور

صدرایران نے روس اور دیگر ملکوں کے ساتھ کثیر...

صدر ڈاکٹر مسعوند پزشکیان گزشتہ رات ماسکو پہنچ گئے

 صدر ایران جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس...

بلوچستان شیعہ کانفرنس کا زائرین کیلئے تفتان بارڈر کھولنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: بلوچستان شیعہ کانفرنس نے مقدس مقامات کی زیارات کے لئے ایران اور عراق جانیوالے زائرین کے لئے گزشتہ آٹھ ماہ سے بارڈر کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کوئٹہ میں منعقدہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے کابینہ اجلاس میں اس موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کابینہ نے حکومت پاکستان اور چیف آف ڈیفینس فورسز سے تفتان بارڈر کو زائرین کی آمدورفت کے لئے کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر نامعلوم وجوہات کی بنیاد بند ہے۔ جس کے باعث زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 95 فیصد غریب زائرین اس بارڈر سے زیارات مقدسہ کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ تفتان بارڈر غریب زائرین کا راستہ ہے، جبکہ بائے ایئر جانے والے زائرین کی تعداد پانچ فیصد ہے۔ سفری اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے زائرین بائے ایئر زیارات پر نہیں جا سکتے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اب جبکہ زائرین گروپ آرگنائزرز پالیسی کا بھی اجراء ہو چکا ہے تو فوری طور پر بارڈر کھولنے کے اقدامات کئے جائیں، تاکہ زائرین کی مشکلات کم ہو سکے۔

The post بلوچستان شیعہ کانفرنس کا زائرین کیلئے تفتان بارڈر کھولنے کا مطالبہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img