spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

ملا ملٹری الائنس کی بات کرنیوالے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے، طاہر اشرفی

شیعہ نیوز: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہےکہ  ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔ جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی مؤرخ صدیوں تک لکھتا رہے گا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل گرتے دیکھے، پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پرگرتے دیکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 70 فیصد حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، پاک فوج اور قوم ملک کر دہشت گردی کو ختم کریں گے، پاکستان اپنے سے چھ گنا بڑے ملک کو شکست دے سکتا ہے تو دہشت گردی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کر لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان نون لیگ کے حلیف  رہے ہیں، مستقبل میں بھی حلیف ہوں گے۔

The post ملا ملٹری الائنس کی بات کرنیوالے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے، طاہر اشرفی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img