spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف کا فون ہک ہونے کی تحقیقات شروع، اسرائیلی میڈیا کی تصدیق

شیعہ نیوز: اسرائیل کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اتھارٹی نے نیتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ چیف سیکرٹری تزاحی براورمن کے فون کی مبینہ ہیکنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے وزیرِ اعظم کے دفتر کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکام ان رپورٹس کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں جن کے مطابق نیتن یاہو کے معتمدِ خاص اور دفتر کے چیف سکریٹری تزاحی براورمن کا فون حنظلہ گروپ نے ہک کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی میں داعش کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، اہم کارندے گرفتار

سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ حنظلہ گروپ کے پیغامات انتہائی سوچ سمجھ کر ترتیب دیے گئے ہیں۔ ٹویٹ کا آغاز فلائٹ بی بی گیٹ سے کیا گیا ہے، جہاں بی بی، نیتن یاہو کا عرفی نام ہے اور گیٹ کسی بڑے اسکینڈل کی علامت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ تحفظ کی تہیں اب سخت ہو رہی ہیں، جو دراصل اسرائیلی سیکیورٹی سسٹم کی تاثیر پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ہیکرز نے استعاراتی زبان استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کبھی کبھی راز بھی اڑان بھرتے ہیں اور یہ کہ یہ پروازیں ایسے نشانات چھوڑتی ہیں جو صرف وہی دیکھ سکتے ہیں جو جاننا چاہتے ہیں۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ہیکرز کو نیتن یاہو کے نجی دوروں، میٹنگز کے وقت اور مقام کے ڈیجیٹل لاگز تک مکمل رسائی حاصل ہو چکی ہے۔

پیغام کے آخر میں نیتن یاہو کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا: بی بی! ایسا لگتا ہے کہ اس بار آپ اپنے ساتھ کچھ بہت ہی دلچسپ تحفے لے کر جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہاں تحفے سے مراد وہ شرمناک یا حساس دستاویزات اور ریکارڈنگز ہیں جو چیف سیکرٹری کے فون سے حاصل کی گئی ہیں اور جن کی تشہیر نیتن یاہو کی حکومت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

The post نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف کا فون ہک ہونے کی تحقیقات شروع، اسرائیلی میڈیا کی تصدیق appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img