spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

محمد السنوار، ابو عبیدہ اور دیگر مجاہدینِ اسلام کی شہادت پر ملت فلسطین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، امین شیرازی

شیعہ نیوز: القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد السنوار، ترجمان ابو عبیدہ اور دیگر مجاہدینِ اسلام کی شہادت پرملتِ مظلومِ فلسطین اور حماس کے مجاہدین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ان عظیم شہداء کی قربانیاں امتِ مسلمہ کی تاریخ میں مزاحمت، حوصلے اور استقامت کی روشن مثال ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ شہداء اس مبارک اور تابندہ سلسلے کی کڑیاں ہیں جس نے ہر دور میں ظلم، جبر اور استعمار کے اندھیروں کے مقابل اپنے لہو سے مزاحمت کی شمع روشن رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتِ فلسطین کا یہ امتیاز ہے کہ اس نے اپنے قائدین کی ایک بڑی تعداد کو راہِ حق میں قربان کیا، لیکن اس کے باوجود اس کی صفوں میں عزم، وقار اور ثابت قدمی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام مجاہدینِ اسلام کو سلام پیش کرتے ہیں جو انتہائی نامساعد حالات کے باوجود صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ حق کے راستے پر جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ملتِ فلسطین کی جلد کامیابی کے لیے دعا کی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مزاحمت آج بھی پوری امت کے لیے بیداری، غیرت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے، اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

The post محمد السنوار، ابو عبیدہ اور دیگر مجاہدینِ اسلام کی شہادت پر ملت فلسطین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، امین شیرازی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img