حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ترجمان سید محسن شہریار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کی کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) سے وابستہ ایک دہشتگرد کی جانب سے نشاندہی اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد؛ ہائی پروفائل دہشتگرد کی آزادانہ نقل و حرکت/ علامہ راجہ ناصر کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی


