شیعہ نیوز: چین نے زمین، سمندر اور فضا سے تائیوان کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے تائیوان کے اطراف میں زمین، سمندر اور فضا تینوں محاذوں پر تائیوان کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔
چین نے نواسی جنگی طیاروں اور چودہ بحری جہازوں کے ذریعے تائیوان کا محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ نے مکہ انسداد بدعنوانی کنوینشن میں شمولیت کی منظوری دے دی
بیجنگ نے اپنی اس مہم کو جسٹس مشن دو ہزار پچیس کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد تائیوان کے بیرونی حامیوں کی جانب سے اس کو چین سے الگ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
چین نے اسی کے ساتھ بری، سمندری اور فضائی افواج نیز اسپیشل راکٹ فورس کی شرکت سے تائیوان کے چاروں طرف، ایک ساتھ پانچ سمندری اور فضائی زونوں میں جنگی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اگر چہ ابھی تک چینی افواج تائیوان کی حدود میں داخل نہیں ہوئی ہیں لیکن کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔
The post چین کا تین محاذوں پر تائیوان کے خلاف فوجی محاصرہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


