شیعہ نیوز: فلسطین میں مزاحمتی کمیٹیز نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے میڈیا کمانڈر اور ترجمان حذیفہ سمیر الكحلوت جسے ابو عبیدہ کے نام سے جانا جاتا تھا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ابو عبیدہ معرکہ “طوفان الاقصی” میں شہید ہوگئے تھے۔
کمیٹیز نے منگل کے روز جاری بیان میں ابو عبیدہ کی جہادی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور انہیں مظلوم فلسطینی عوام اور ان کی بہادر مزاحمت کی آواز قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ابو عبیدہ نے حق کہنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی، وہ انقلاب اور چیلنج کے علمبردار تھے، اپنے موقف میں بے باک تھے، یہاں تک کہ وہ دنیا بھر کے مظلوموں، انقلابیوں اور مجاہدین کے لیے ایک علامت بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا بے حیائی کے ساتھ ایران کو دھمکیاں دینا تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی: ایران
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہید کمانڈر الكحلوت فلسطین اور امت کے لیے ایک روشن نشان تھے، ہر لمحہ ثابت قدم اور بے خوف رہتے، کبھی بھی جہاد اور مزاحمت کے فریضے، میدان یا موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، یہاں تک کہ شہادت کا شرف حاصل کیا جس کی انہوں نے خواہش کی تھی۔
کمیٹیز نے زور دیا کی کہ حذیفہ سمیر الكحلوت “ابو عبیدہ” صرف ایک فوجی ترجمان نہیں تھے، بلکہ وہ درد کی گہرائی سے نکلنے والی آواز تھے، جو اپنے عوام کے بچوں کو سکون اور اعتماد دیتے اور انہیں سب سے تاریک اور اہم لمحات میں ثابت قدم رکھتے۔
بیان میں مزاحمتی کمیٹیز نے کہا کہ تاریخ قائد ابو عبیدہ کے کردار کو یاد رکھے گی، جو امت کے حوصلے کو بیدار کرنے اور اس کی رہنمائی کرنے میں نمایاں تھے، اور ان کی پکار کا جواب دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے، ان کے الفاظ اور موقف کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ امت عزت کے منازل طے کرے۔
The post مزاحمتی کمیٹیز کی طرف سے القسام بریگیڈز کے شہید ترجمان ابو عبیدہ کو خراج عقیدت پیش appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


