spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

روسی صدر کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے بعد یوکرین کی سفارتی مشکلات

شیعہ نیوز: نوو گورود میں صدر ولادیمیر پوتن کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے بعد یوکرین سخت سفارتی مشکلات میں پھنس گیا

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے بعد ایک طرف روس نے یوکرین کو سخت انتباہات دیئے ہیں تو دوسری طرف اس حملے پر یوکرین کو وسیع عالمی مذمت کا بھی سامنا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق روسی صدر کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور میاں شہباز شریف کی جانب سے مذمت کئے جانے کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں نے بھی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی عین الاسد فوجی چھاؤنی سے بین الاقوامی افواج کا انخلا اگلے ہفتے

دوسری طرف یوکرین نے اس حملے کے سفارتی اثرات کم کرنے کی تگ و دو شروع کردی ہے۔ اسی سلسلے میں یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا موقف کیف کے لئے مایوس کن ہے ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پیر کو کہا ہے کہ روسی صدر کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی خبر سننے کے بعد انہیں بہت غصہ آیا ہے۔

29 دسمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے بعد بہت سے ملکوں نے روس کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔

اسی کے ساتھ سیاسی مبصرین نے صدر ولادیمیر پوتن کی رہائشگاہ پر یوکرین کے ڈرون حملے میں یورپی ملکوں یا برطانیہ کی انٹیلیجنس مشارکت کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔

The post روسی صدر کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے بعد یوکرین کی سفارتی مشکلات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img