حوزہ/رجب المرجب کی آمد کے سلسلے میں جامعۃ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات میں ایک علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز مہمانان ڈاکٹر مہدی مصطفوی (دفترِ رہبرِ معظم کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ)، ڈاکٹر عبدالرضا راشد (بین الاقوامی تنظیم برائے ثقافتی و اسلامی روابط کے معاون)، حجت الاسلام محمد ظرافتی (دفترِ رہبرِ معظم کے ایشیائی امور کے سربراہ) اور ڈاکٹر سعید طالبی نیا (خانۂ فرہنگ کراچی کے سربراہ) نے شرکت کی۔
ایرانی وفد کا جامعۃ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کا دورہ؛ قرآن سے عملی وابستگی، فرد اور معاشرے کی اصلاح کے لیے ناگزیر: وفد کا نشست سے خطاب


