spot_img

ذات صلة

جمع

فطرت کے محافظ

آج ایران میں "ماحولیات کے محافظ " کا...

مرٹس: ہم ایران امریکا کے تنازعے کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہے ہیں

جرمنی کے چانسلر نے ایران پر امریکہ کے نئے...

ٹرمپ کا دعوی: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی

امریکا کے صدر نے اپنے بے بنیاد دعووں کو...

عراقی قبائلی شیوخ کی حرمِ مطہر رضوی میں حاضری

عراقی قبائلی شیوخ کے ایک گروہ نے جمعرات، 29...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا

شیعہ نیوز: امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے لین دین رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت معاشی قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے کسی بھی ملک کو امریکہ کے ساتھ ہونے والی تمام تجارتی سرگرمیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا حکومت کے حق میں مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات برقرار رکھیں گے، وہ امریکی منڈی میں اضافی مالی بوجھ کے لیے خود کو تیار رکھیں۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img