spot_img

ذات صلة

جمع

’گاجر اور چھڑی‘ کی پالیسی کا ایران پر کوئی اثر نہیں: اسپیکر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر...

خواتین کا پہلا ڈربی فٹ بال میچ/ تصویری جھلکیاں

پریمیئر لیگ کے پانچویں ہفتے، پیرس پولیس (Persepolis) اور...

ایشیئن کپ تیر اندازی: ایران کی مکسڈ ریکرو ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایران کی مکسڈ ریکرو (mixed recurve) ٹیم نے ایشیئن...

ایرانی جزائر کے بارے میں متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے دعوے کی مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان نے تین ایرانی جزائر کے...

یورپی ممالک کا گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ممکنہ طور پر امریکہ میں ضم کرنے کے خطرات کے پیش نظر یورپی ممالک نے گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیٹو ممالک ڈنمارک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے گرین لینڈ میں تھوڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں، امریکی میڈیا

جرمنی، سویڈن، فرانس اور ناروے نے تصدیق کی ہے کہ وہ ڈنمارک کے فوجیوں کے ساتھ مشترکہ مشق کے لیے اس ہفتے اپنی فوج گرین لینڈ بھیج رہے ہیں۔

علاوہ ازیں کینیڈا اور فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈنمارک کی وزیراعظم پہلے ہی خبردار کرچکی ہیں کہ گرین لینڈ پر کوئی بھی حملہ نیٹو کو ختم کر دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے اعلانات نے انکے سیکیورٹی اتحاد نیٹو کو بحران میں ڈال دیا ہے۔

The post یورپی ممالک کا گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img