شیعہ نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 27 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جو مختلف نوعیت کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق 15 مختلف مقامات پر اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جبکہ آبادکاروں کے حملوں کے خلاف 8 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ آبادکاروں کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ مزاحمت کے دوران پتھراؤ آتش گیر بوتلوں اور آتش بازی کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دو آبادکار زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی پر ہماری وابستگی قائم ہے، معاہدہ سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، حماس
القدس میں قلندیا کیمپ کے اندر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں مقامی باشندوں نے قابض فورسز کی جانب پتھر اور آتش بازی پھینکی۔
رام اللہ گورنری میں ترمسعیا اور المغیر بلدات میں مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جہاں فلسطینیوں نے آبادکاروں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پتھراؤ کیا۔ اسی طرح عوفرا نامی بستی کے اطراف میں رہنے والے فلسطینیوں نے آبادکاروں کے حملوں کو پسپا کیا اور ان کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
نابلس گورنری میں قصرہ یتما برقہ اور جالود دیہات میں بھی آبادکاروں کے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی گئی۔ ان تمام علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران پتھراؤ اور آتش بازی کی گئی اور اس کے نتیجے میں آبادکاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سلفیت میں کفر الدیک بلدہ میں آبادکار ملیشیاؤں کے حملے کے خلاف فلسطینیوں نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں دو آبادکار زخمی ہوئے۔ اسی طرح حارس بلدہ میں بھی فلسطینیوں اور آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پتھراؤ کیا گیا۔
بیت لحم گورنری میں حوسان بلدہ میں جھڑپیں رپورٹ ہوئیں جبکہ جنین شہر میں فلسطینیوں نے حومش نامی بستی کے قریب آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ شہر کے مختلف محلوں میں بھی جھڑپیں اور پتھراؤ ہوا۔
اریحا میں العوجا کے علاقے میں آبادکاروں کے حملوں کے خلاف فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جبکہ الخلیل میں بیت امر بلدہ میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کے خلاف جھڑپیں ہوئیں اور پتھراؤ کیا گیا۔
یہ تمام کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسرائیل کی سفاک پالیسیوں اور آبادکاری کے جرائم کے باوجود فلسطینی عوام اپنی زمین اور حقوق کے دفاع سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
The post مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں کے دوران 27 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


