spot_img

ذات صلة

جمع

جنگ بندی پر ہماری وابستگی قائم ہے، معاہدہ سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک مرتبہ پھر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے سے اپنی مکمل وابستگی اور اس پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ اسرائیل مسلسل اس معاہدے کی شقوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ حماس کے مطابق یہ خلاف ورزیاں دانستہ طور پر معاہدے کو ناکام بنانے اور قومی کمیٹی کے کردار کو مفلوج کرنے کی کوشش ہیں جو اعلان کردہ امریکی انتظامات اور ضمانتوں کے سراسر خلاف ہیں۔

حماس نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے پانچویں مہینے کے دوران اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 484 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 1297 افراد زخمی ہوئے۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل کے جاری جرائم کو روکنے کے لیے کسی مؤثر عالمی دباؤ کا فقدان رہا۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی پر ہماری وابستگی قائم ہے، معاہدہ سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، حماس

حماس نے اس جانب توجہ دلائی کہ ڈاووس فورم میں شریک بعض فریقوں کے لیے زیادہ مناسب یہ تھا کہ وہ غزہ پٹی میں اسرائیل کے جاری جرائم کو بے نقاب کرتے کیونکہ یہی جرائم جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی عالمی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ ان کوششوں میں سرحدی گزرگاہوں کا کھلنا قابض فوج کا انخلا اور تعمیر نو کے عمل کا آغاز شامل ہے۔ اس کے برعکس فلسطینی فریق کو دھمکیاں دینا ناانصافی ہے جو طے شدہ معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔

تحریک نے جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو کو مجلس السلام میں شامل کرنے کے اقدام پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا اور اسے انصاف اور احتساب کے اصولوں کی نفی قرار دیا۔

بیان میں حماس نے امن کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور اسے معاہدے کی شقوں پر عمل کا پابند بنائے۔ ان شقوں میں انسانی امداد اور عارضی رہائش کے سامان کی فراہمی امدادی سرگرمیوں کا آغاز اور تعمیر نو کا عملی عمل شامل ہے تاکہ فلسطینی عوام کو اس سنگین انسانی المیے کے اثرات سے بچایا جا سکے جو اسرائیل نے مسلط کیا ہے بالخصوص ایسے وقت میں جب غزہ پٹی شدید بارشوں اور کڑاکے کی سردی کی لپیٹ میں ہے۔

The post جنگ بندی پر ہماری وابستگی قائم ہے، معاہدہ سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، حماس appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img