spot_img

ذات صلة

جمع

ایران میں فسادات کے معاملے پر اسرائیل کو خفت اٹھانا پڑی، محمد باقر قالیباف

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ فسادات کے معاملے پر اسرائیل نے 12 روزہ جنگ سے زیادہ خفت اٹھائی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیلی صیہونی ریاست نے ایران کے مختلف شہروں میں مستقل منظم حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن سیکیورٹی کیلئے نیا قانون نافذ

اسرائیلی کارروائیوں کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں شکست دے دی گئی، اور 48 گھنٹے اسرائیلی حکومت کے لیے 12 روزہ جنگ سے زیادہ شدید جھٹکا ثابت ہوئے۔

محمد باقر قالیباف نے سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ملک کو احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں محفوظ رکھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ احتجاج کے دوران ہونے والے فسادیوں کو خارجی امداد مل رہی تھی اور وہ داعش کے انداز میں لوگوں کو قتل کررہے تھے۔

The post ایران میں فسادات کے معاملے پر اسرائیل کو خفت اٹھانا پڑی، محمد باقر قالیباف appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img