spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

عالمی کشتی چیمپین شپ، ایرانی پہلوانوں نے پہلے ہی دن چار میڈل جیت لیے

آستانہ میں منعقد ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں...

القسام بریگیڈز نے دشمن کے جنگی قیدیوں اور ان کی لاشوں کے معاملے میں مکمل شفافیت کے ساتھ عمل کیا، ابو عبیدہ

شیعہ نیوز: الشهید عزالدین القسام کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے قیدیوں اور لاشوں کے معاملے میں مکمل شفافیت کے ساتھ اقدامات کیے، اور تمام ذمہ داریاں جو جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ان پر عائد تھیں، پوری کر لی ہیں۔

ابو عبیدہ نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری پیغام میں وضاحت کی کہ بریگیڈز نے اپنے پاس موجود زندہ قیدیوں اور دشمن کی لاشوں کو فوری اور بغیر کسی تاخیر کے متعلقہ فریقوں کو سونپ دیا، حالانکہ اسرائیل نے کئی بار معاہدے کی خلاف ورزی کی اور متعدد سفاکانہ مظالم انجام دیے۔

یہ بھی پڑھیں  : مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی یلغار، چھاپے گرفتاریاں اور آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیاں

انہوں نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈز اس معاملے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر یا تاخیری حربہ استعمال نہیں کر رہی، تاکہ فلسطینی عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جا سکے۔ ابو عبیدہ نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں انتہائی پیچیدہ اور تقریباً ناممکن حالات میں کی گئیں، تاکہ تمام دشمن قیدیوں کی لاشوں کو ثالثوں کی نگرانی میں واپس کیا جا سکے۔

ابو عبیدہ نے ثالثوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اسرائیل کو اس معاہدے پر عمل کرنے پر مجبور کریں۔

جہاں تک سپاہی ران گویلی کی لاش کا تعلق ہے ابو عبیدہ نے کہا کہ القسام بریگیڈز نے تمام دستیاب معلومات اور تفصیلات ثالثوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، تاکہ لاش کی موجودگی کا پتہ لگایا جا سکے۔

انہوں نے اختتام میں کہا کہ القسام کی سچائی کا ثبوت یہ ہے کہ دشمن نے اب اس جگہ تلاش شروع کر دی ہے، جو بریگیڈز نے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر منتخب کی ہے۔

The post القسام بریگیڈز نے دشمن کے جنگی قیدیوں اور ان کی لاشوں کے معاملے میں مکمل شفافیت کے ساتھ عمل کیا، ابو عبیدہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img