spot_img

ذات صلة

جمع

میناب سے میکسیکو تک، 168 شہید بچوں کو خراج عقیدت

میکسیکو میں منعقدہ ایک پروگرام میں میناب کے 168...

ایران کی مسلح افواج کا بنیادی مشن

دشمن پر ہر لمحہ نظر رکھنا اور سرحدوں سے...

نمائش، ایران کی جستجو

ایران کی جستجو، کے زیر عنوان نمائش سنیچر 31...

ایم آئی-6 اور برطانوی بحریہ وفضائیہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

 اسلامی جمہوریہ ایران نے جوابی اقدام میں، برطانیہ کی...

آبادان میں آپریشن ذوالفقاری کی سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں کہا...

ایران پر حملہ نہ کرتے تو آج مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوتا، آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیئے، ڈونلڈ ٹرمپ

شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دونوں ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعے کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیئے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کا ساتھ دیا، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو آج مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : سید عباس عراقچی کی علاقائی وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دونوں ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعے کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔

امریکی صدر نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے، تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔

ایک موقع پر صدر ٹرمپ بولے کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا، لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا، جس کے بعد ہم نے ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔

The post ایران پر حملہ نہ کرتے تو آج مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوتا، آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیئے، ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img