spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کا تعزیتی اجلاس، سانحہ ترلائی کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب لیاقت بلوچ، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان زاہد علی آخونزادہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سید ناصر شیرازی سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام عمائدین قوم صحافی حضرات و رفقاء موجود تھے۔  اجلاس میں سانحہ اسلام آباد جامع مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی اور  ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سے تمام علماء کرام نے تعزیت کی۔ بعدازاں انتظامی نا اہلی و دیگر اہم معاملات اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس سمیت اہم موضوعات پر گفت و شنید بھی ہوئی۔ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ اور نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تفصیلی گفتگو بھی کی، آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور شہداء کے بلندی درجات کی اجتماعی دعائیں بھی ہوئیں۔

The post اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کا تعزیتی اجلاس، سانحہ ترلائی کی شدید مذمت appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img