spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

عالمی کشتی چیمپین شپ، ایرانی پہلوانوں نے پہلے ہی دن چار میڈل جیت لیے

آستانہ میں منعقد ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں...

ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز: ایرانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تکفیری نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کی جس میں 3 شرپسند ہلاک اور 8 گرفتار ہوئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے جنوب مشرقی سرحد پر ایک منظم آپریشن کے دوران دہشت گرد تکفیری گروہوں سے وابستہ تین افراد کو ہلاک اور آٹھ کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی صوبہ کرکوک میں کالعدم بعث پارٹی کی خفیہ سرگرمیاں بے نقاب

یہ کارروائی انٹیلی جنس اداروں، جنوب مشرقی محاذ پر تعینات سپاہ پاسداران انقلاب کے یونٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت انجام دی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد غیر ملکی شہری تھے اور بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی معاونت سے ایران میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے آر پی جی-7، امریکی ساختہ ایم فور رائفلیں نائٹ وژن آلات سمیت، گرینیڈ لانچر سے لیس کلاشنکوف اور دیگر ہتھیار برآمد کیے گئے۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد نے صوبہ کرمان میں پولیس چوکی پر ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جس میں تین اہلکار اور ایک شہری جان کی بازی ہار گئے تھے۔

The post ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img