spot_img

ذات صلة

جمع

تہران، چار فریقی نشست کی اہمیت پر زور

وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے علاقے میں امن...

جنرل محسن رضائی: مغربی ایشیا میں اندر سے سلامتی قائم کرنے کی ضرورت ہے

 ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے مغربی...

گیس برآمد کرنے والے ملکوں کا سربراہی اجلاس کامیاب تھا: صدرڈاکٹر پزشکیان

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے گیس برآمد کرنے...

اسماعیل بقائي: امریکا کی عہد شکنی کی فہرست بہت طولانی ہے

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ...

بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر میزائل حملہ، کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھنے لگا

شیعہ نیوز : عراق کے شہر بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میزائل بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں ہیلی پیڈ پر لگا، میزائل حملے کے بعد سفارتخانے کے کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا پاکستان اور افغانستان پر کشیدگی سے گریز پر زور

جنگ کے آغاز کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ ہوا ہے، امریکی سفارتخانے پر ہفتے کی علی الصبح حملہ کیا گیا، حملے کا ممکنہ ہدف سفارت خانے کے اندر موجود ایئر ڈیفنس سسٹم کا اسٹیشن تھا۔

بغداد میں عراقی سیکیورٹی سروسز نے حملے کی تصدیق کی ہے، حملے کے بعد شہر کے حساس علاقےگرین زون کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، جس میں زیادہ تر سرکاری دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں، جن میں امریکی سفارت خانہ بھی شامل ہے۔

The post بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر میزائل حملہ، کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھنے لگا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img