spot_img

ذات صلة

جمع

فرانس میں بدامنی، 1300 سے زائد افراد گرفتار، 53 پولیس اہلکار زخمی

فرانس میں گزشتہ روز عوامی احتجاج اور بدامنی میں...

اوباما: آبنائے ہرمز میں ایران کے پاس ویٹو پاور ہے

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے...

امریکی معیشت پر ایران کے خلاف جنگ کے اثرات

 امریکا میں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات نزدیک ہیں...

چذابہ کی سرحدی گزرگاہ بند کیے جانے پر عراق کے عوام کا احتجاج

ایران اور عراق کی ایک مشترکہ سرحدی گزرگاہ بند...

ایران کا اقوام متحدہ میں قطر، کویت اور امارات کے خلاف سخت احتجاج، نقصانات کے ازالے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: ایران نے قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کے لیے استعمال کرنے پر اقوام متحدہ میں باضابطہ طور پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو الگ الگ خطوط میں آگاہ کیا کہ 28 فروری 2026 سے ایران کے خلاف شروع کی گئی غیر قانونی فوجی جارحیت کے دوران قطر، کویت اور امارات کی سرزمین حملہ آور قوتوں کے زیرِ استعمال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی جارح ملک کو اپنی سرزمین فراہم کرنا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر متعلقہ ممالک کی بین الاقوامی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے طویل فاصلے کا میزائل حملہ

خط میں واضح کیا گیا کہ ان ممالک کی مدد کے نتیجے میں ایران کے ہزاروں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جو حسن ہمسائیگی اور باہمی احترام کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

امیر سعید ایروانی نے زور دیا کہ ایران اپنے فطری حقِ دفاع کے تحت یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ ایسے تمام فوجی اڈوں اور تنصیبات کو جائز فوجی ہدف سمجھے جو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہورہے ہوں۔

ایران نے ایک بار پھر اس امر پر زور دیا کہ اس نے ہمیشہ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کے ساتھ حسن ہمسائیگی کی پالیسی اپنائی، تاہم قطر، کویت اور امارات نے امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے کر اس اصول کی خلاف ورزی کی ہے۔

اپنے خط میں ایرانی مندوب نے ایران کو ہونے والے تمام مادی و معنوی نقصانات کے ازالے کے لئے معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

The post ایران کا اقوام متحدہ میں قطر، کویت اور امارات کے خلاف سخت احتجاج، نقصانات کے ازالے کا مطالبہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img