شیعہ نیوز: گلگت بلتستان کے عوام کا شدید احتجاج رنگ لے آیا۔ شگر سے تعلق رکھنے والے شیخ اختر علی بھی رہا ہو گئے۔ شیخ اختر رہائی کے بعد راولپنڈی میں اپنے عزیز کے ہاں پہنچ گئے ہیں۔
جبری لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو علماء دو روز قبل رہا ہو گئے تھے جبکہ تیسرے عالم دین شیخ اختر کی رہائی نہ ہو سکی تھی۔ ان کی رہائی کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں خاص کر کھرمنگ، شگر اور گمبہ سکردو میں دھرنے اور مظاہرے جاری تھے۔
یاد رہے کہ ایران سے پاکستان آتے ہوئے بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین جید علماء کو رمدان بارڈر سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ لاپتہ ہونے والوں میں کھرمنگ کے مولاناسید علی عباس رضوی، گمبہ سکردو کے مولاناشیخ ناصری اور شگر سے تعلق رکھنے والے مولاناشیخ اختر علی شامل تھے۔ سید علی عباس اور شیخ ناصری کو دو روز قبل رہا کیا گیا تھا۔ جبکہ شیخ اختر کو آج رہا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں غذائی اشیاء اور فیول کی شدید قلت، عوام سوکھی روٹی کھانے پر مجبور
بعد ازاں رمدان بارڈر سے جبری لاپتہ علماء سید عباس رضوی اور شیخ ناصری رہائی کے بعد سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ سکردو ایئرپورٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے پہنچی اور گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔
دونوں علماء کو ہار پہنائے گئے، گمبہ سکردو میں مختصر جلسہ بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں علماء نے ان کی رہائی کیلئے کی گئی کوششوں پر عوام اور بلتستان کے علماء کا شکریہ ادا کیا۔ علماء کرام نے اپنے خطاب میں ان کی رہائی کو اتحاد و اتفاق کا ثمر قرار دیدیا۔
The post بلتستان کے عوام کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، جبری لاپتہ علماء رہا،سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال first appeared on شیعہ نیوز پاکستان.