جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وفد کے ہمراہ قائد حزب اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال، آئینی و جمہوری امور اور اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون سمیت مختلف اہم معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
شرکاء نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کی حاکمیت اور جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار وزیر اعلٰی،سپیکر صوبائی اسمبلی،اراکینِ قومی اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی سمیت سیاسی آزادیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کی جانب سے سفارتی عمل کی توہین ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔
شرکاء نے مولانا فضل الرحمٰن کے فلور آف دی ہاؤس پر پیش کیے گئے اس مؤقف سے بھی اتفاق کیا کہ موجودہ قومی بحرانوں سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ایک نئے میثاقِ جمہوریت کی جانب پیش رفت کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کو ایک اہم ابتدائی قدم قرار دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بیرسٹر علی ظفر، چیف وہپ عامر محمود ڈوگر، زین قریشی اور آخوندزادہ حسین احمد یوسفزئی شامل تھے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد میں سینیٹر کامران مرتضیٰ، میر یونس ظہری اور عثمان بادینی موجود تھے۔
The post اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کی وفد کے ہمراہ قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


