شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے سفارتی عمل کی توہین ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، صدر ٹرمپ نے کہا انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر کبھی یقین نہیں کیا، اسے وقت کا زیاں سمجھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اعترافی بیان نے ٹرمپ کے سفارتی وعدوں کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کردیا، ایران کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، امریکا کا وعدوں سے پھرنے اور امریکی مفاد کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریاں ترک کرنے کا طویل ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پرپاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹوٹے ہوئے وعدوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، بین الاقوامی قانون کو منتخب طور پر لاگو نہیں کیا جا سکتا، اور کوئی بھی سیاسی کھیل امریکا کو احتساب سے بری نہیں کر سکتا.
The post امریکا کی جانب سے سفارتی عمل کی توہین ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


