spot_img

ذات صلة

جمع

امریکہ کا ایران پر دوبارہ حملہ کرنا سراسر حماقت ہوگی، البرادعی

شیعہ نیوز: عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ نے امریکہ کی جانب سے ایران پر ممکنہ نئے فوجی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام خطے میں صرف تشدد اور تباہی کو مزید وسعت دے گا۔

رپورٹ کے مطابق  عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے ایران کے خلاف امریکی فوجی حملوں کی ممکنہ بحالی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران پر کوئی بھی نیا حملہ تشدد اور تباہی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہیں کرے گا۔

البرادعی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ کا ایران پر دوبارہ حملہ کرنا سراسر حماقت ہوگی اور اس کے نتیجے میں صرف مزید تشدد اور تباہی پھیلے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بالخصوص ہمارا خطہ اس اقدام کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی عہدیدار کا دعویٰ؛ مذاکرات کے لیے ایران کی جانب ہاتھ بڑھایا ہے

انہوں نے ان افراد سے بھی اپیل کی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں کہ وہ انہیں ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی سے باز رہنے پر آمادہ کریں۔

محمد البرادعی نے 1997ء سے 2009ء تک عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ گزشتہ برسوں کے دوران بھی ایران کے خلاف فوجی کشیدگی میں اضافے کے نتائج سے خبردار کرتے رہے ہیں۔

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بحرانوں کے دوران بھی انہوں نے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے اور فوجی کارروائی سے گریز کی ضرورت پرزور دیا تھا۔

The post امریکہ کا ایران پر دوبارہ حملہ کرنا سراسر حماقت ہوگی، البرادعی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img