شیعہ نیوز: بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ یمن کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے سے 10 سے 27 اکتوبر کے دوران روانہ ہونے والی 94 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی فوجی کارروائیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی آمد و رفت کو تقریباً مفلوج کر دیا ہے اور 10 سے 27 اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی 94 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی کارروائیوں کے باعث فضائی کمپنی ’’الریاض‘‘ کو بھی اپنی سرگرمیاں 400 کلومیٹر دور واقع ایک ہوائی اڈے پر منتقل کرنا پڑی ہیں، جہاں فی الحال اگلے اعلان تک محدود پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کی منظوری پر پارلیمنٹ این پی ٹی سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دے گی، سینئر رکن پارلیمنٹ
بلومبرگ نے مزید کہا ہے کہ ان کارروائیوں نے سعودی عرب کی فضائی صنعت کے اس استحکام کے تاثر کو بھی متاثر کیا ہے، جسے یہ صنعت کئی دہائیوں سے برقرار رکھے ہوئے تھی۔
دوسری جانب، فضائی ٹریفک کی نگرانی کرنے والے ادارے فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار بھی سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آمد و رفت کی بار بار معطلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
The post یمن کی کارروائیوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 94 فیصد پروازیں منسوخ، بلومبرگ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


