spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ میں قتل عام، مزید 9 فلسطینی شہید، کئی شدید زخمی

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ قتل عام کے نتیجے میں مزید نو فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔خان یونس کی المواصی اور غزہ کے الرمال میں دو اسرائیلی کارروائیوں میں 8 شہری شہید ہو گئے۔

جب کہ جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے ساتھ وسطی غزہ کی پٹی میں ایک اور شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا۔

ایک طبی ذریعہ نے اطلاع دی کہ مغربی شہر غزہ کے الرمال میں القاہرہ سکول کے قریب اسرائیلی ڈرون طیارے کے ذریعے شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں تین شہری جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

جن میں سے بعض بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک مقامی ذریعہ نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے علاقے المواصی میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون کے فضائی حملے میں 5 شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

غزہ میں وزارتِ داخلہ نے ایک ابتدائی بیان میں کہا کہ قابض دشمن کے طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے علاقے المواصی میں اپنے فرائض انجام دینے والے متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : الخلیل پر جارحیت میں شدت پر حماس کا انتباہ، 537 خاندانوں کی جبری بیدخلی اجتماعی سزا جرم قرار

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ شہری ابراہیم عادل سعید، جو کچھ  دن پہلے وسطی غزہ کی پٹی کے گاؤں المصدر میں قابض فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں، اسرائیلی ٹینکوں نے شہر خان یونس کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کی طرف شدید فائرنگ کی، جس کے ساتھ ہی شہر کے مشرقی علاقوں پر دوبارہ توپ خانے کی گولہ باری کی گئی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی عسکری گاڑیوں کی فائرنگ نے شمال خان یونس میں واقع حمد سٹی اور اس کے ارد گرد قائم خیموں کو بھی نشانہ بنایا، جب کہ شارع صلاح الدین کے قریب متعین ٹینکوں سے چلی فائرنگ کی گولیاں شہر کے وسطی اور مغربی علاقوں تک پہنچیں۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں، اسرائیلی ٹینکوں نے بلدة بیت لاہیا کے مغرب میں شدید فائرنگ کی، جب کہ کمال عدوان ہسپتال کے اطراف میں گھنٹوں تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

جنوبی اور مشرقی خان یونس کی فضاؤں میں اسرائیلی ڈرونز اور تجسسی طیاروں کی کم اونچائی پر پروازیں دیکھی گئیں۔

قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ العمل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختلف مطابقت رکھنے والی رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے نفاذ کے بعد سے قابض فوج نے 1580 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا ہے، جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

The post غزہ میں قتل عام، مزید 9 فلسطینی شہید، کئی شدید زخمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img