شیعہ نیوز: سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس بالخصوص عبدالرحمان محمد السید کی کامیابی کو فسطائیت و جارحیت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر، صہیونی لابی اور بڑے سرمایہ کاروں کی مخالفت کے باوجود انتخابات میں آنے والا اپ سیٹ سامراجیت و صہیونیت کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔ یہ کامیابی مظلوموں کی صداؤں اور شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر ہی برصغیر میں بدامنی کی اساس اور تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے،علامہ سید ساجدعلی نقوی
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سمیت صہیونی لابی اور بڑے سرمایہ کاروں کی مخالفت کے باوجود انتخابی نتائج میں سامنے آنے والا اپ سیٹ سامراجیت و صہیونیت کے لیے واضح پیغام ہے۔ یہ کامیابی محض انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ مظلوموں کی صداؤں اور شہداء کی قربانیوں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔
The post امریکی مڈٹرم انتخابات میں اپ سیٹ سامراج کے خلاف نوشتہ دیوار ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


