spot_img

ذات صلة

جمع

فطرت کے محافظ

آج ایران میں "ماحولیات کے محافظ " کا...

مرٹس: ہم ایران امریکا کے تنازعے کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہے ہیں

جرمنی کے چانسلر نے ایران پر امریکہ کے نئے...

ٹرمپ کا دعوی: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی

امریکا کے صدر نے اپنے بے بنیاد دعووں کو...

عراقی قبائلی شیوخ کی حرمِ مطہر رضوی میں حاضری

عراقی قبائلی شیوخ کے ایک گروہ نے جمعرات، 29...

امریکی وزیر خارجہ جھوٹ اور حقیقت کو بدل نہيں سکتے، ترجمان وزارت خارجہ

شیعہ نیوز: ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کے جھوٹ حقیقت کی جگہ نہیں لے سکتے

رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن اور سعودی عرب کے معاملے میں ایرانی مداخلت کے تعلق سے امریکی وزیرخارجہ کے جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ حقیقت کی جگہ نہیں لے سکتے۔

اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” مارکو روبیو کے جھوٹ، حقیقت کی جگہ نہیں لے سکتے۔”

یہ بھی پڑھیں : مکہ دفاعی اتحاد کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب سے انصار اللہ کے خلاف کارروائی کا امریکی مطالبہ

انھوں نے لکھا ہے کہ ” انصاراللہ خودمختار ہے اپنے فیصلے خود کرتی ہے، نہ کسی سے ڈکٹیشن لیتی ہے اور نہ ہی کسی کی نیابتی فورس ہے۔”

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ” علاقے میں بے ثباتی کی جڑ امریکا کی فوجی مداخلت اور اس کی تسلط پسند پالیسیوں میں تلاش کرنی چاہئے۔ ”

انھوں نے لکھا ہے کہ ” اگر واشنگٹن امن پسند ہوتا تو یہ سادہ سا کام کرتا کہ علاقے میں بے ثباتی پیدا کرنے والے غلط اور برے اقدامات نیز مداخلت بند کردیتا۔

The post امریکی وزیر خارجہ جھوٹ اور حقیقت کو بدل نہيں سکتے، ترجمان وزارت خارجہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img