spot_img

ذات صلة

جمع

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں جائے گا: محسن رضائی

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کی کونسل کے سیکریٹری...

ہمارے پاس امریکا کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے: قالیباف

ایران کے اسپیکر نے زور دے کر کہا ہے...

امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی چین کی جانب سے سخت مذمت

چین نے ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت...

پاکستان کے آرمی چیف نے صدر پزشکیان سے ملاقات کی

پاکستانی فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ نے منگل...

ایران کا بڑا دفاعی اعلان، مقامی ساختہ لڑاکا طیارہ 2027 میں فضا میں اُڑانے کا اعلان

شیعہ نیوز: تہران: ایران کے نئے وزیر دفاع مہرداد اخلاقی نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں تیار کیا جانے والا نیا بھاری لڑاکا طیارہ 2027 میں پہلی بار پرواز کرے گا۔

ایرانی وزیر دفاع کے مطابق طیارے کی تیاری مکمل طور پر ایران میں کی گئی ہے، جبکہ رواں سال 2026 کے دوران اس کے گراؤنڈ ٹیسٹ، رن وے پر ٹیکسی اور زمینی نقل و حرکت کے تجربات کیے جائیں گے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک کی مقامی دفاعی اور فضائی صنعت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ایامِ فاطمیہ کی آمد آمد، شہر بھر میں بڑے بینرز آویزاں

تاہم ایران نے تاحال طیارے کا حتمی نام، انجن، ریڈار، ایویونکس اور جنگی صلاحیتوں سے متعلق تفصیلات یا اس کی سرکاری تصاویر جاری نہیں کیں۔

ایران طویل عرصے سے پابندیوں اور بیرونی دباؤ کے باوجود اپنی دفاعی صنعت میں خود انحصاری بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئے لڑاکا طیارے کی تیاری اور 2027 میں اس کی پہلی پرواز کا اعلان ایرانی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ دفاع کے مطابق طیارے کی پہلی پروازی آزمائش 2027 میں متوقع ہے۔

The post ایران کا بڑا دفاعی اعلان، مقامی ساختہ لڑاکا طیارہ 2027 میں فضا میں اُڑانے کا اعلان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img