spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

عالمی کشتی چیمپین شپ، ایرانی پہلوانوں نے پہلے ہی دن چار میڈل جیت لیے

آستانہ میں منعقد ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں...

تل ابیب میں ہنگامہ آرائی، اسرائیلی فوج اور مذہبی انتہا پسند گروہ آمنے سامنے

شیعہ نیوز: تل ابیب میں اسرائیلی فوج اور مذہبی انتہا پسند گروہ حریدی کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی شب تل ابیب میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں اور مذہبی انتہا پسند گروہ حریدی سے وابستہ مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ یہ مظاہرین اپنے متعدد ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں سینکڑوں حریدی افراد جمع ہوئے اور اپنے گروہ کے بعض ارکان کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر بین الاقوامی ایئرلائنز کا تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز واٹر کینن گاڑیوں کے ذریعے حریدی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے تصدیق کی کہ فوجی اہلکاروں کی ان مظاہرین سے جھڑپ ہوئی جنہوں نے کوڑا کرکٹ کے ڈبے گھسیٹ کر اور لوہے کی رکاوٹیں ریلوے ٹریک اور سڑکوں پر رکھ کر آمد و رفت میں خلل ڈالا۔

اس مذہبی گروہ کے احتجاج کے باعث مقبوضہ بیت المقدس کے اس علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت اور عوامی ٹرانسپورٹ کی سروس متاثر ہو گئی۔

The post تل ابیب میں ہنگامہ آرائی، اسرائیلی فوج اور مذہبی انتہا پسند گروہ آمنے سامنے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img