spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

ٹرمپ غلط فیصلہ سے باز رہیں، ایران کے اسپیکر باقر قالیباف کا انتباہ

شیعہ نیوز: ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوئي بھی غلط فیصلہ کرنے سے باز رہیں۔

تہران میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی ایک انٹرویو میں امریکی صدر سے کہا تھا کہ وہ غلط معلومات کی بنیاد پر غلط تجزیے اور پھر غلط فیصلے سے گریز کریں کیونکہ ہم نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے خواہاں تھے، ہیں نہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی مجرم حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں، الحوثی

انہوں نے کانگریس میں امریکی صدر کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے حالیہ واقعات میں براہ راست مداخلت کی اور جنگ کے 12ویں دن سرکاری طور پر کہا کہ میں آپ کی مدد کو آؤں گا۔

اسپیکر نے کہا کہ اب انہیں بتایا گيا ہے کہ حالیہ واقعات میں 32 ہزار لوگ مارے گئے اور امریکی صدر نے کانگریس میں غلط اعداد و شمار کو دوبارہ بیان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو غلط اعداد و شمار فراہم کرنے والوں نے ایران میں دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے اور ان کے ہاتھ سترہ ہزار سے زا‏ئد ایرانی شہریوں اور سرکاری عہدیداروں کے خون سے رنگين ہیں۔

ایران کے اسپیکر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کے حوالے سے تمام آپشن ہماری میز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم باعزت سفارت کاری اور بھرپور دفاع دونوں کے لیے تیار ہیں۔

 

The post ٹرمپ غلط فیصلہ سے باز رہیں، ایران کے اسپیکر باقر قالیباف کا انتباہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img