spot_img

ذات صلة

جمع

جموں و کشمیر میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے،گمشدگیوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی؛ آغا سید مجتبیٰ عباس

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی الصفوی نے امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں خطبۂ جمعہ کے دوران خواتین اور بچوں کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان، عزت اور سلامتی کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل، مؤثر ہیلپ لائن کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، ولایت اہل بیتؑ اور معاشرتی زندگی میں تقویٰ و اخلاقی ذمہ داریوں کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

spot_imgspot_img