spot_img

ذات صلة

جمع

جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے، محسن رضائی کا یورپی ممالک کو انتباہ

شیعہ نیوز: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ یورپی ممالک بھی اس کے نتائج بھگتیں۔

رپورٹ کے مطابق  ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی کل ہی یورپ صہیونی حکومت کی گھناؤنی کارروائیوں پر فخر کر رہا تھا۔

لیکن آج ایران کے ساتھ جنگ پر آنے والے اربوں ڈالر کے اخراجات پر چیخ و پکار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا ٹرین کے ہولناک حادثے پر اسپین سے اظہارِ ہمدردی

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ جنگی جرائم پر تالیاں بجا رہے تھے تو کیا آپ نے سوچا بھی تھا کہ ان کے نتائج آپ کو بھی بھگتنا پڑیں گے؟

انہوں نے کہا کہ جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے کہ اس کی قیمت ادا کریں۔

The post جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے، محسن رضائی کا یورپی ممالک کو انتباہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img