حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی حرمِ مطہر رضوی کے گنبد پر سوگ کا سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے، جبکہ امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کے صحنوں کے ایوانوں میں ان ایام کی مناسبت سے خصوصی کتیبے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ اس ملکوتی آستانے کا ماحول سیدۂ دو عالم کے غم و سوگ کی کیفیت سے معطر ہو جائے۔


