شیعہ نیوزـسعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اتھارٹی کے مطابق، پہلے حملے میں ایئرپورٹ سے وابستہ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے حملے میں سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے چند گھنٹے قبل فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ ریاض ایئرپورٹ پر زوردار دھماکوں کے چند گھنٹے بعد کم از کم ایک طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی تین ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ ریاض ایئرپورٹ پر نظر آنے والا دھواں ایک طیارے سے اٹھ رہا تھا۔
دوسری جانب یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے گزشتہ شب اعلان کیا تھا کہ یمنی فورسز نے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر دو کروز میزائل، نجران ایئرپورٹ پر ایک بیلسٹک میزائل اور خمیس مشیط میں واقع فضائی اڈے پر ایک بیلسٹک میزائل داغا۔
جنرل یحیی سریع نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملے اللہ کی مدد سے درست نشانے پر کیے گئے، جن کے نتیجے میں دونوں ہوائی اڈوں پر فضائی آمدورفت متاثر ہوئی اور ہوائی اڈوں سمیت فضائی اڈے کو نقصان پہنچا۔
The post ریاض ائیرپورٹ پر حملے میں طیارے کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب کا اعتراف appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


