spot_img

ذات صلة

جمع

قالیباف کا امریکی حکام کو ایران کے خلاف جنگ ​​کے 10 تلخ نتائج کی بابت انتباہ

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے...

پولو مقابلوں کا “کمانڈر کپ”

بریگیڈيئر جنرل شہید عبدالرحیم موسوی کی یاد میں ...

یمن : سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور 2ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب...

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے جزیرہ زقر کے قریب 14 افراد والی ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا اور یمن کی مسلح افواج نے اس پر سوار لوگوں کو بچانے کے لیے کارروائی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق   یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں جزیرہ زقر کے قریب ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں 14 ہندوستانی شہری سوار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج اس کشتی کے سواروں کو بچانے کا آپریشن چلا رہی ہیں اور اس حادثے کی مزید تفصیلات کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں 7 تیل بردار جہاز تباہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس اقدام کو غیر سوچا سمجھا رویہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

یحیی سریع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کے اعادے کو روکنے کے لیے سعودی عرب پر حملے بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب گزشتہ دنوں کے دوران سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج کے درمیان حملوں میں شدت آئی ہے۔

در ایں اثنا یمن کی سرزمین پر یمن کی مسلح افواج اور سعودی عرب سے وابستہ عسکریت پسندوں کے درمیان کئی محاذوں پر، خاص طور پر تعز میں ، جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

The post سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img