spot_img

ذات صلة

جمع

حرمِ مطہر رضوی میں نوعمر لڑکیوں کی خدمت

نوعمر لڑکیوں کے لیے «ہم‌قدم» کے عنوان سے خدمت...

حرمِ مطہر رضوی کے گنبد پر سیاہ پرچم اور فاطمی سوگ کی کتیبوں کی تنصیب

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے...

امریکہ: ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے دی

شیعہ نیوز: فاکس نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے...

محکمہ داخلہ نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے حوالے سے زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی قرار دیدیا

شیعہ نیوز: آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔

The post محکمہ داخلہ نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے حوالے سے زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی قرار دیدیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img