شیعہ نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کےاعلیٰ سطح وفد کی اپوزیشن چیمبر سینیٹ آمد، قائد حزب اختلاف سینیٹ وچیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ملاقات۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، سینیٹر شیری رحمان اور ندیم افضل چن، سید وقار مہدی شامل تھے۔
ملاقات کے موقع پرپی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر،سینیٹر نور الحق قادری اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے اپوزیشن لیڈرصاحبان کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ، اپوزیشن نے باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی خواہش پر پیپلز پارٹی اپوزیشن اتحاد کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کمیٹی کی صدارت بھی اپوزیشن کو دینے کا عندیہ دیا ہے۔
The post پیپلزپارٹی کے پارلیمانی وفدکی اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصرعباس سے ان کے چیمبر میں ملاقات،بڑی آفر کردی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


