حوزہ/ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے کہا ہے کہ امریکہ کی ڈیموکریٹ اور ریپبلکن دونوں جماعتیں ایران کی دشمن ہیں اور ان کی پالیسیوں میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے۔ ایرانی عوام کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے امریکہ کے کسی بھی سیاسی جماعت پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی کامیابی تین اہم عوامل؛ رہبر معظم انقلاب کی دانشمندانہ قیادت، مجاہدین کی قربانی اور اخلاص، اور عوام کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔
ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں ایران کے دشمن ہیں، ان پر اعتماد کی غلطی نہ دہرائی جائے: آیت اللہ علم الہدیٰ


