شیعہ نیوز: کراچی: ایامِ فاطمیہ کی آمد کے ساتھ ہی شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں بڑے بڑے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
جن پر سیدۂ کائناتؑ کی سیرت، مظلومیت اور شہادت سے متعلق پیغامات درج ہیں۔
کراچی کی مرکزی شاہراہوں، چوراہوں اور تجارتی علاقوں میں نصب یہ بینرز شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
جبکہ مختلف مقامات پر ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس، عزاداری اور دیگر مذہبی پروگراموں کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
شیعیانِ اہل بیتؑ کے نزدیک ایامِ فاطمیہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : ایامِ فاطمیہ کی آمد آمد، شہر بھر میں بڑے بینرز آویزاں
ان ایام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مبارکہ، سیرت، فضائل اور شہادت کو یاد کیا جاتا ہے اور اہل بیتؑ سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں لگائے جانے والے بینرز کا مقصد سیدۂ کائناتؑ کی یاد کو اجاگر کرنا۔
نئی نسل کو ان کی سیرت اور فضائل سے روشناس کرانا اور ان کے ساتھ پیش آنے والے تاریخی واقعات کو عوام کے سامنے لانا ہے۔
واضح رہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے حوالے سے مختلف تاریخی روایات پائی جاتی ہیں۔
جبکہ شیعہ مکتبِ فکر میں ایامِ فاطمیہ کے دوران خصوصی طور پر مجالس اور عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ایامِ فاطمیہ کی آمد کے ساتھ کراچی ایک بار پھر سیدۂ کائناتؑ کی یاد میں عقیدت و سوگ کے رنگ میں رنگنے لگا ہے۔
The post کراچی : ایامِ فاطمیہ کی آمد آمد، شہر بھر میں بڑے بینرز آویزاں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


