spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

عالمی کشتی چیمپین شپ، ایرانی پہلوانوں نے پہلے ہی دن چار میڈل جیت لیے

آستانہ میں منعقد ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں...

یورپی ممالک کو بھی اب فلسطینی عوام پر صیہونیوں کے تشدد پر شرم آنے لگی

شیعہ نیوز: فلسطینی عوام پر صیہونیوں کے بڑھتے تشدد پر اب بے شرم یورپی ممالک کو بھی (بظاہر) شرم آنے لگی ہے اور انہوں نے اس تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسیطینیوں پر ہونے والا تشدد بند ہونا چاہئے۔

فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کی سخت مذمت کی ہے اور اسے خطے میں عدم استحکام کا باعث اور سلامتی کی کوششوں کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی شام کی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

مذکورہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگیِ انسانی امور (او سی ایچ اے) کے مطابق صرف اکتوبر میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے 264 حملے ریکارڈ کئے گئے جو 2006 کے بعد سے ایک ماہ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ حملے بند ہونے چاہئیں اور خبردار کیا کہ یہ تشدد نہ صرف شہریوں میں خوف پیدا کررہا ہے بلکہ امن کی کوششوں کے لئے بھی خطرات پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی فوج کے ساتھ ساتھ صیہونی آباد کاروں کی جانب سے بھی مسلسل حملے کئے جاتے رہے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

The post یورپی ممالک کو بھی اب فلسطینی عوام پر صیہونیوں کے تشدد پر شرم آنے لگی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img