spot_img

ذات صلة

جمع

یومِ ولادت امام زین العابدین حضرت امام سجادؑ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن و میلاد کی محافل

شیعہ نیوز:  فرزندِ رسول ﷺ، حضرت امام زین العابدین علی ابن الحسینؑ کا یومِ ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعیانِ حیدرِ کرارؑ کی جانب سے جشنِ میلاد، محافلِ ذکر و نعت، درود و سلام اور خصوصی اجتماعات کا انعقاد کیا گیاہے۔

مختلف شہروں میں مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مراکز کو برقی قمقموں اور خصوصی آرائش سے سجایا گیا جبکہ علماء و ذاکرین حضرت امام سجادؑ کی سیرت، عبادت، علم، صبر اور کربلا کے بعد دینِ اسلام کی حفاظت کے لیے آپؑ کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

جشنِ میلاد کی محافل میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور امام سجادؑ کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے دورہ تہران کو سلامتی کے نظام میں تعاون کی جانب اہم قدم قرار دیدیا

حضرت امام سجادؑ نے واقعۂ کربلا کے بعد اپنی زندگی عبادت، تعلیم، دعا اور اصلاحِ معاشرہ کے ذریعے دینِ محمدی ﷺ کے پیغام کو زندہ رکھنے کے لیے وقف کی۔

آپؑ کی مشہور دعاؤں کا مجموعہ صحیفہ سجادیہ اسلامی روحانی و اخلاقی تعلیمات کا ایک اہم سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں جاری جشنِ ولادت کے موقع پر عاشقانِ اہلِ بیتؑ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

 

The post یومِ ولادت امام زین العابدین حضرت امام سجادؑ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن و میلاد کی محافل appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img