spot_img

ذات صلة

جمع

سندھ میں بڑھتی تکفیریت، علامہ حیات عباس نجفی کی سربراہی میں وفد کی کمشنر اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے ملاقات

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ زون بی کے صدر علامہ حیات عباس نجفی نے وفد کے ہمراہ کمشنر حیدرآباد ڈویژن جناب فیاض حسین عباسی صاحب اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رازق خان دھاریجو صاحب سےعلیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد میں صوبائی نائب صدرعلامہ محمد صادق جعفری ،صوبائی رہنما علامہ محمد قمبرانی،مختیار احمد دایو، ندیم جعفری، جنرل سیکریٹری ضلع حیدر آبادمولانا گل حسن جسکانی، سید دیباج حیدرسمیت ضلع ٹنڈومحمدخان، مٹیاری اور ٹنڈوالہیارکے عہدیداران شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی شمولیت کے بغیر خلیج فارس کا امن ممکن نہیں، عمانی وزیر خارجہ

ایم ڈبلیوایم کے وفد نے کمشنر اور ڈی آئی جی حیدرآباد کو ڈویژن میں امن امان کی مخدوش صورتحال، کالعدم جماعتوں کی آزادانہ فعالیت اور عزاداری میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔

حکام نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کو مسائل کی حل کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

The post سندھ میں بڑھتی تکفیریت، علامہ حیات عباس نجفی کی سربراہی میں وفد کی کمشنر اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے ملاقات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img