حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا جائزہ صرف فوجی، اقتصادی اور سیاسی صلاحیتوں کی بنیاد پر نہیں، بلکہ دینی قیادت، عوامی حمایت، فکری و نظریاتی بنیادوں، ایثار، استقامت اور اتحاد جیسے قرآنی معیاروں کی روشنی میں بھی لیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق، ان تمام عوامل کو یکجا کرکے دیکھا جائے تو ایران قرآنی اور دینی معیاروں کے مطابق عالمی سطح پر پہلی طاقت قرار پاتا ہے۔


