شیعہ نیوز: ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اپنے اڈوں کا دفاع بھی نہیں کرسکتا، خلیجی ممالک کو حقیقت کا اندازہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ایران نے ابھی تک اپنی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں۔ ہم جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ دشمن کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش مہنگی پڑے گی۔
اگر سفارت کاری کے ذریعے یہ بات سمجھائی جاسکتی ہے تو ہم ڈپلومیسی کو ہی ترجیح دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبرِ انقلابِ اسلامی سے ڈاکٹر قالیباف کی ملاقات
لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران کے پاس اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تمام مراحل کے دوران ایران نے اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ جیسے جیسے جنگ کی شدت میں اضافہ ہوا، اسی حساب سے نئے اور جدید وسائل کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ کے اگلے اور مزید سخت مرحلے کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔
محسن رضائی نے متنبہ کیا کہ موجودہ صورتحال کے شدید اسٹریٹجک نتائج برآمد ہوں گے اور اگر یہ تنازع جاری رہا تو اگلے 3 سال تک عالمی سطح پر توانائی کی منڈیوں میں استحکام نہیں آئے گا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اس جنگ کے باعث خطے میں سفارتی تعلقات ایران کے حق میں تبدیل ہو رہے ہیں اور خلیجی عرب ممالک تیزی سے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنا رہے ہیں۔
عرب ممالک کو اب اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ امریکی فوج خود اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے میں بھی ناکام ہے، حالانکہ خلیجی ممالک کو امید تھی کہ مشکل وقت میں امریکا ان کا تحفظ کرے گا۔
The post ایران کے خلاف ہر اقدام کی قیمت چکانی پڑے گی، جنگ کے کے لیے تیار ہیں، محسن رضائی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


