spot_img

ذات صلة

جمع

پولو مقابلوں کا “کمانڈر کپ”

بریگیڈيئر جنرل شہید عبدالرحیم موسوی کی یاد میں ...

یمن : سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور 2ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب...

چینی شہریوں کو سعودی عرب میں احتیاط اور حساس علاقوں سے دور رہنے کا حکم

شیعہ نیوز: ریاض اور صنعاء کے درمیان بڑھتی فوجی...

فرانس میں احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد، طالب علموں کے مظاہرے منسوخ

شیعہ نیوز: احتجاجی مظاہروں میں شدت کے پیش نظر پیرس پولیس نے صدارتی محل اور حساس علاقوں میں اجتماعات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام نے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد دارالحکومت پیرس اور لیون میں آج ہونے والے تمام غیر اعلانیہ مظاہروں، ریلیوں اور طالب علموں کے احتجاجی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

بین الاقوامی اداروں کے مطابق پیرس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت کے متعدد حساس علاقوں میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کسی بھی قسم کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بحری ناکہ بندی کو مسلسل جارحیت قرار دیا جائے، ایران کا اقوام متحدہ کو خط

پولیس حکام کے مطابق اس فیصلے کے تحت پیرس اور لیون میں طالب علموں کے دو بڑے مجوزہ مظاہرے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

پیرس پولیس کے احکامات کے مطابق یہ پابندی خاص طور پر صدارتی محل، وزیراعظم کے دفتر، پارلیمنٹ، موزمِ لوور، مشہور شاہراہ شانزے لیزے، تمام ریلوے اسٹیشنوں اور اہم چوراہوں بشمول میڈانِ اٹلی، باستیل، جمہوریہ اور شاتلے پر لاگو ہوگی۔

فرانسیسی اخبار ‘لو پیرزین’ کے مطابق پولیس نے وضاحت کی ہے کہ گذشتہ مظاہروں کے دوران منتظمین تشدد کو روکنے میں ناکام رہے تھے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام اقدامات 17 اکتوبر کو مہنگائی، تعلیمی نظام کی خراب صورتحال اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے نظام کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد سامنے آئے ہیں۔

The post فرانس میں احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد، طالب علموں کے مظاہرے منسوخ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img