شیعہ نیوز: ریاض اور صنعاء کے درمیان بڑھتی فوجی کشیدگی کے باعث چینی سفارت خانے نے سعودی عرب میں اپنے شہریوں کو آمدورفت محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یمن کے درمیان بڑھتی ہوئی شدید فوجی کشیدگی کے پیش نظر چین نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
بین الاقوامی اداروں کے مطابق سعودی عرب میں واقع چینی سفارت خانے نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری آمدورفت کو محدود کریں اور حساس علاقوں سمیت تمام ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : میناب میں بچوں کا قتلِ عام کرنے والا امریکہ، دنیا سے ایران کی مذمت کا مطالبہ کر رہا ہے، بقائی
رپورٹس کے مطابق ریاض اور صنعاء کے درمیان عسکری تناؤ میں اضافے کے باعث نہ صرف چین بلکہ متعدد دیگر ممالک نے بھی سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں محدود کر دی ہیں۔
مزید برآں، کئی عالمی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الحال سعودی عرب بالخصوص ریاض ایئرپورٹ کا سفر کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔
The post چینی شہریوں کو سعودی عرب میں احتیاط اور حساس علاقوں سے دور رہنے کا حکم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


