spot_img

ذات صلة

جمع

رانا کاظم علی کی جبری گمشدگی کا 18واں روز، قانون کب حرکت میں آئے گا؟ مریم نواز شریف کب ٹوئٹ کریں گی؟

شیعہ نیوز: لاہور سے رانا کاظم علی کی جبری گمشدگی کو 18 روز بیت گئے، سوال یہ ہے کہ ایک نوجوان کو زمین کھاگئی یا آسمان؟عدالتی احکامات کے باوجود یہاں قانون کب حرکت میں آئے گا؟اس کےلیے مریم نواز شریف کب ٹوئٹ کریں گی؟

تفصیلات کے مطابق فعال شیعہ نوجوان اور سماجی رہنما رانا کاظم علی کو لاہور سے جبری طور پر لاپتہ ہوئے 18 روز مکمل ہوگئے ہیں، لیکن لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تفتیشی افسر کو جاری واضح احکامات کے باوجود تاحال پولیس انتظامیہ یا کوئی بھی ریاستی ادارہ تاحال رانا کاظم کو بازیاب کروانے یا عدالت کے روبروپیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد یوسف پاکستان کے معتبر قانون ساز ادارے سینیٹ کے قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصرعباس کے خلاف کردار کش مہم میں مصروف، (NCCIA)سے فوری کارروائی کامطالبہ

مغوی رانا کاظم علی کے اہل خانہ اور قریبی عزیز اور اقارب ریاست پاکستان خصوصاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کم از کم آپ ہی اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے کم از کم اپنے صوبائی دارالحکومت سے دن دہاڑے جبری لاپتہ ہونے والے رانا کاظم علی کے حق میں ایک ٹوئٹ ہی کردیں۔

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک بن چکا ہے جہاں شہریوں کے بنیادی حقوق اور شہری آزادی سب سلب ہوچکی ہے، نا آئین کی کوئی اہمیت باقی بچی ہے نا قانون کی کوئی وقعت ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام نافذ ہوچکا ہے۔

 

The post رانا کاظم علی کی جبری گمشدگی کا 18واں روز، قانون کب حرکت میں آئے گا؟ مریم نواز شریف کب ٹوئٹ کریں گی؟ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img