شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں بڑے سیاسی اتحادوں میں سے کوئی بھی پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔
رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی ذرائعِ ابلاغ کے مطابق، ابتدائی نتائج اور 84.5 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد، نتن یاہو کے اتحاد نے کنیسٹ کی مجموعی 120 نشستوں میں سے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔
پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے لیے اسے مزید 7 نشستوں کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بیروت اور خطے میں امریکہ کے نئے عزائم
روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے مرکزی انتخابی کمیٹی کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ گادی آئزنکوٹ کی قیادت میں مخالفین کے اتحاد نے 49 نشستیں جبکہ زیادہ تر عرب جماعتوں نے 17 نشستیں حاصل کی ہیں۔
ان اندازوں کے مطابق، دونوں بڑے سیاسی اتحادوں میں سے کوئی بھی پارلیمانی اکثریت کے لیے درکار 61 نشستوں کی حد تک نہیں پہنچ سکا۔
یہ بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ مشترکہ فہرست، جس میں عرب جماعتوں کی اکثریت شامل ہے، 11 نشستیں جبکہ متحدہ عرب فہرست (رعام) 6 نشستیں حاصل کرے گی۔
The post 84.5 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل؛ طفل کش کو 54، آئزنکوٹ کو 49 اور عرب جماعتوں کو 17 نشستیں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


