spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے...

ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے کرپٹ صدر ہیں: امریکی سینیٹر

کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی...

ایران سمیت کوئی بھی علاقائی امن کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتا ہے تو وہ مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

شیعہ نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر  احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی  احمد شریف چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی شقیں نئے ممالک کی شمولیت میں رکاوٹ نہیں ہیں۔

علاقائی امن کے مشترکہ وژن پر یقین رکھنے والے ممالک کو خوش آمدید کہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا اگر ایران سمیت کوئی بھی علاقائی امن کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتا ہے تو وہ معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔

نئے ممالک کی معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ سعودی عرب، ترکیے، پاکستان کی سیاسی قیادت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی حملے کی صورت میں ایران نے وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی عہدیدار

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایران امریکا ثالثی سے متعلق ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں۔

فیلڈ مارشل کا ایک ماہ میں 2 بار تہران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے، اگر مثبت پیشرفت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو بار تہران نہیں جاتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ ایران ثالثی میں کام بگاڑنے والے، بلاجواز تنقید کرنے والے طاقتور عناصر سرگرم ہیں۔

یہ طاقتور عناصر سمجھتے ہیں کہ جاری تنازع اور جنگ ان کے مفاد میں ہے۔

The post ایران سمیت کوئی بھی علاقائی امن کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتا ہے تو وہ مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img